گجرات:منشیات فروشوں کیخلا ف گرینڈ آپریشن،لاکھوں روپے کی ہیروئن برآ مد

گجرات:منشیات فروشوں  کیخلا ف گرینڈ آپریشن،لاکھوں  روپے کی ہیروئن برآ مد

گجرات (نامہ نگار )پولیس کا منشیات فروشوں کیخلا ف گرینڈ آپریشن، 9 ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی2کلو سے زائد ہیروئن،5کلوسے زائد چرس برآ مد کر لی ۔

 تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے منشیات فروش افتخار کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے 1070گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ تھانہ شاہین نے منشیات فروش محمد یاسر کے قبضہ سے 1060 گرام ہیروئن بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے منشیات فروشوں بلال سرور ،محمد آصف اوریعقوب سے چرس بر آمد کر لی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں