گجرات4:افراد کے قاتل 2 مجرموں کو 100 سال قید کا حکم

گجرات4:افراد کے قاتل  2 مجرموں کو 100 سال قید کا حکم

گجرات(سٹی رپورٹر ) تاریخ پیشی پر جاتے ہوئے 4 افراد کو قتل کرنے والے 2 مجرموں کو مجموعی طور پر 100/100سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ۔۔۔

ایڈیشنل سیشن جج گجرات عرفان سعید نے تھانہ ککرالی کے گائوں سریعہ کے رہائشی ساجد محمود عرف ڈاکٹر اور اعتزاز احسن عرف نعمان نومی کو 4/4 بار عمر قید مجموعی طور پر 100/100 سال قید اور 2/2 لاکھ روپے ہرجانہ فی کس مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم جاری کردیا ہرجانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرمان کو مزید 6/6 ماہ قید بھگتنا ہوگی ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 15 جنوری 2001 کو ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں سہیل ناصر کی عدالت میں قتل کیس کی پیروی کے لئے پیشی پر جاتے ہوئے اپنے ہی گاوں کے رہائشی 4 افراد اورنگزیب، عبدالغنی، کرامت حسین اور محمد فیاض کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں