حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کم ہو رہی :لالہ احسان

حکومت کی معاشی پالیسیوں کی  بدولت مہنگائی کم ہو رہی :لالہ احسان

ڈسکہ(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے رہنما لالہ احسان اﷲ انصاری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کو ترجیح دی۔۔۔

ڈسکہ(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے رہنما لالہ احسان اﷲ انصاری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کو ترجیح دی، ن لیگ کی حکومت ملکی معاشی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے باعث معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ،حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں روز بروز کمی ہو رہی ہے اور عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے وعدوں کی تعمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہے ،حال ہی میں نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی بلکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو بھی کم کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرائی گئی ہے ،مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کامر بوط پرو گرام لیکر میدان میں ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں