انسان کو اعلیٰ مقام دلانے میں اساتذہ کا کر دار اہم :عبدالمجید نیازی

انسان کو اعلیٰ مقام دلانے میں  اساتذہ کا کر دار اہم :عبدالمجید نیازی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انجمن اساتذہ پاکستان کے زیر انتظام ٹیچرز ڈے کے موقع پر تیسرا سالانہ\'\'میرے محسن تجھے سلام\'\' کنونشن الشفیع مارکی میں منعقد ہوا۔۔۔

 جس کی صدارت میں صاحبزادہ خالد مسعود چشتی نے کی جبکہ رانا شاذب کی نقابت نے تقریب کو چار چاند لگا د ئیے ۔مہمان خصوصی عبدالمجید خان نیازی صدر انجمن اساتذہ پاکستان ، ظہیر اکرم گورائیہ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر بادشاہ گر ہوتا ہے جس ہستی کے لہجے میں مٹھاس نگاہوں میں شفقت اور رویے میں تحمل ہو وہ ٹیچر کہلاتی ہے انسان کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے میں دو شخصیات کا اہم رول ہوتا ہے ایک والدین اور دوسرے اساتذہ اگر یہ دونوں اپنا فرض صحیح انداز میں ادا کریں تو بچے تعلیم کے ذریعہ بلند مقام حاصل کر لیتے ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں