خانیوال میں دو روزہ کلچرل فیسٹیول کا انتظامیہ اجلاس

خانیوال میں دو روزہ کلچرل فیسٹیول کا انتظامیہ اجلاس

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) خانیوال میں دو روزہ کلچرل فیسٹیول منعقد ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر عبدالستار خاں، اے ڈی سی جی غلام مصطفی ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمان، پرنسپل کے پی ایس حافظ محمد راشد سعید رانا سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی کلچرل فیسٹیول 12 اکتوبر سے شروع ہو کر 13 اکتوبر تک جاری رہے گا اورفیسٹیول کا آغاز روزانہ دن 2 بجے ہو کر رات 8 بجے تک ہوگا۔ کلچرل فیسٹیول خانیوال پبلک سکول کالج اینڈ یونیورسٹی میں منعقد ہو گا ۔فیسٹیول میں صوبہ پنجاب اور مقامی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ شہریوں کی دلچسپی کیلئے فیسٹیول میں مختلف قسم کے سٹالز لگائے کیساتھ ڈاتھ رنگا رنگ پرو گرام پیش کئے جائیں گے ۔ کلچرل فیسٹیول میں روزانہ شام کو موسیقی کا پروگرام شامل ہے ۔ کلچرل فیسٹیول میں نامور فنکار پہلے دن رومان ملک اور دوسرے دن واجد علی بغدادی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ مرد اور خواتین کیلئے انٹری ٹکٹ 100 روپے اور طلبا کیلئے 20 روپے ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں