وہاڑی کی نئی تعینات ڈپٹی کمشنر سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات

وہاڑی کی نئی تعینات ڈپٹی کمشنر سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات

وہاڑی (نمائندہ دنیا)نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )کے وفد کی تعارفی ملاقات ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

اس کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا ہم میڈیا کی جانب سے ایشوز کی نشاندہی کو سنجیدگی سے دیکھیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اوپن ڈور پالیسی پر یقین رکھتی ہیں اور ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع میں بہترین سروسز فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ صبح 10 سے ساڑھے گیارہ بجے تک خاص طور پر سائلین کے مسائل سنے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد عرفان چوہدری، جنرل سیکرٹری مبشر مجید مرزا نے کہا کہ وہاڑی کا میڈیا ہمیشہ مثبت انداز میں مسائل کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ ان کو حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اس حوالے سے پی ایف یو جے ملک بھر کی وہاڑی میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں