بہترین کارکردگی پر پولیس افسروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی نے پولیس افسروں میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے ۔ سی پی او ملتان نے تمام پولیس افسروں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی ۔
سی پی او ملتان نے ملتان تھانہ کپ کے علاقے محلہ ملک مراد میں ایک ماہ قبل دن دہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی سنگین واردات میں ملوث 03 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور قبضے سے 70 تولے جیولری سیٹ، 01 کروڑ روپے نقدی سمیت 03 کروڑ سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر نے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف، ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی،ایس ایچ او تھانہ کپ آصف عزیز ڈوگر، انچارج سی آر او جاوید انصاری اور ان کی ٹیم، انچارج سی آئی اے سٹی ڈویژن سب انسپکٹر فراز خان اور دیگر افسران کو نقد انعامات اور تعر یفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔