ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی جاری ، عبدالرئوف
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت بنائے گئے ماڈل ویلیج کوٹلہ نرنجن کا معائنہ ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ارم شہزادی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤ منصب علی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے ماڈل ویلیج کی صفائی ستھرائی، گھروں کے نمبر شمار اور سیوریج سسٹم کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے مقامی افراد سے عملہ صفائی کی کارکردگی بارے استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر نے عمائدین علاقہ سے گفتگو میں کہا ضلع لودھراں کی تینوں تحصیلوں لودھراں ، دنیاپور اور کہروڑپکا میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے پلانٹ فار پاکستان ویژن کے تحت یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری بھی کی جا رہی ہے ۔