ریسکیو 1122،ستمبر میں 10افراد کو ایمرجنسی امداد فراہم

ریسکیو 1122،ستمبر میں  10افراد کو ایمرجنسی امداد فراہم

ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو1122نے گزشتہ ماہ ستمبر 2024کے اعداد و شمار کے مطابق 9646 ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے 10000 متاثرین کو ریسکیوکیا۔ ریسکیو 1122 ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم7 منٹ سے کم رہا۔

 ریسکیو 1122 ملتان نے ماہ ستمبر میں 2482ٹریفک حادثات‘ 80آگ لگنے کے واقعات’ 258لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز)  03ڈوب جانے کی ایمرجنسی کے , 11عمارت منہدم ہونے ’ اور5511میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ’ سانس کے مریض‘ گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام9646ایمرجنسیز میں 4031متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیا۔ 5607 کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں 362متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک پائے گئے ۔ اس کے علاوہ 321 مریضوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں