رات جتنی بھی تاریک اور لمبی ہو آخر سورج طلوع ہوتا ہے :ناصر چیمہ

رات جتنی بھی تاریک اور لمبی ہو  آخر سورج طلوع ہوتا ہے :ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )رات جتنی بھی تاریک اور لمبی ہو آخر سورج طلوع ہوتا ہے تواندھیرے روشنیوں میں بدل جاتے ہیں موجودہ حکمران جتنا مرضی کارکنوں پر ظلم و ستم کرلیں۔۔۔

 یہ حقیقی آزادی تک چین سے نہ بیٹھیں گے جبکہ حقیقی آزادی کے بغیر ملک میں انقلاب آئے گانہ ملک خوشحال اورنہ ہی امن کا گہوارہ بنے گاان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چٹان کی طرح عمران خا ن کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے اور آخری دم تک ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ کارکنان کے قافلوں کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے ،کنٹینر ،رکاوٹیں پولیس گردی ہمارا راستہ نہیں روک سکتے عوام طوفان کی طرح سب کچھ بہا کر لے جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں