تمام طلبا اساتذہ کی تکریم کو یقینی بنائیں:پروفیسر نائلہ ریاض بٹ

تمام طلبا اساتذہ کی تکریم کو یقینی  بنائیں:پروفیسر نائلہ ریاض بٹ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )دنیا بھر کی طرح گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں ٹیچرز کا عالمی دن جوش وخروش سے منایا گیا۔۔۔

طالبات نے اپنی اساتذہ کو تحائف اور گلدستے پیش کئے ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ روڈ کی پرنسپل پروفیسر نائلہ ریاض بٹ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ استاد کی عزت وتکریم ہر عمر میں فرض ہے ،ہمارے اساتذہ نے ہمیں اس قابل بنایا کہ آج ہم کلیدی عہدوں پر ملک کی عوام کی خدمات کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں آپ طلبا نے ہی کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس کے لئے تمام طلبا استاد کی تکریم کو یقینی بنائیں ۔ تقریب کے آخر میں ٹیچرز ڈے پر خصوصی کیک بھی کاٹا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں