دھوکہ دینے والوں کا پاکستان ورکرز فیڈریشن سے تعلق نہیں :چودھری اشرف

دھوکہ دینے والوں کا پاکستان ورکرز  فیڈریشن سے تعلق نہیں :چودھری اشرف

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پاکستان ورکرز فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہونے والے ماضی کا حصہ بن چکے ،نئے نام سے مزدوروں کو دھوکا دینے والوں کا ہماری تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن ناردرن پنجاب ریجن کے صدر چودھری محمد اشرف نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ورکرز یونٹی کے صدر شیخ شفیق الرحمن کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مرکزی لیڈر چو دھی محمد یاسین کی زیر قیادت مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، نئے نام سے بھیس بدل کر آنے والے مزدوروں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں