اہم مواقع پر دھرنے دینا ملکی وقار کیخلاف ہے، عبداللہ گل
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کیا وجہ ہے۔۔۔
جب بھی کوئی غیر ملکی مندوبین کا وفد یا کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہونے کو ہوتی ہے تو ملک میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہو جاتے ہیں۔ اہم مواقع پر دھرنے دینا ملکی وقار کیخلاف ہے، تین سال قبل جب او آئی سی کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی تو ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی والے اپنا احتجاج لے کر اسلام آباد پہنچ گئے تھے اور بلاول نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ دیکھتے ہیں پارلیمنٹ میں او آئی سی کا اجلاس کیسے ہوتا ہے، ان کے اس بیان کی وجہ سے پاکستان کے وقار کو بہت نقصان پہنچا تھا، اسی طرح اب شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس قریب ہے تو پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں دھرنا دے دیا ہے۔