آج اسلام آباد، کراچی میں ہونیوالے ٹیسٹ موخر، الیکشن کمیشن
اسلام آباد (ایجنسیاں) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ غیر متوقع حالات کے پیش نظر 6 اکتوبر کو اسلام آباد اور کراچی مراکز پر منعقد ہونے والے۔۔۔
ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکاوئنٹنٹ) سینئر اسسٹنٹ اور جونیئر اسسٹنٹ کے عہدوں کیلئے مقررہ ٹیسٹ موخر کر دیئے گئے۔ امتحانات کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان مناسب وقت پر کر دیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام امیدواروں سے اس تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔