تعلیمی معیار اور اخلاقی تربیت میں اساتذہ کا اہم کردار، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ہم اسا تذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عالمی یوم اساتذہ پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا تعلیمی معیار اور اخلاقی تربیت میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ حال ہی میں حکومت نے 2900اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی کر کے ریاست میں فکری انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ استاد نہ صرف فکری صلاحیتوں بلکہ اخلاقی اقدار کو بھی سنوارتا ہے۔