اساتذہ کی محنت، شفقت کی بدولت یہ مقام ملا، وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کسی بھی قوم کی تقدیر بدلنے میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
تعلیم کے شعبے میں ترقی کرنے کیلئے اساتذہ کرام کیلئے جدید علوم سے بہرہ ور ہونا لازمی ہے، یوم اساتذہ پر اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اساتذہ کی محنت اور شفقت کی بدولت مجھے یہ مقام حاصل ہوا، حکومت نے تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ مرکوز کر رکھی ہے، حال ہی میں 2900 اساتذہ کی این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی اس جانب ایک اقدام ہے۔ اساتذہ کو طلبا کی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اخلاقی پہلوؤں پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔