امن کا قیام اولین ترجیح، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف کمشنر محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز ڈی چوک اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔
فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسران لا اینڈآرڈرکی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، امن و امان کا قیام اولین تر جیح ہے، کسی کو اسلام آباد کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔