حسن نصر اﷲ کی شہادت سے اسرائیل کی بربادی کا سفر تیز ہوگا:چن پیر نقوی

حسن نصر اﷲ کی شہادت سے اسرائیل  کی بربادی کا سفر تیز ہوگا:چن پیر نقوی

گجرات(سٹی رپورٹر )سربراہ حزب اﷲ حسن نصر اﷲ کی شہادت سے اسرائیل کی بربادی کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔اسماعیل ہنیہ کی المناک شہادت سے فلسطین کی آزادی کا سفر مزید تیز ہو گیا ہے ۔۔۔

 مشرق وسطی میں جاری اسرائیلی بربریت اور سفاکیت کے خلاف امام بارگاہ حسینیہ سے ایک احتجاج ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ضلعی صدر شیعہ علما کونسل پاکستان سید چن پیر نقوی نے کہا کہ مکتب تشیع کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے ،اس راستے میں شہادتوں سے کبھی بھی ہم نہیں گھبرائے ، شہادتیں ہمارے لیے سعادت ہیں۔ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اﷲ کی شہادت سے اسرائیل کی بربادی کا سفر مزید تیز ہو جائے گا اور انشاء اﷲ جلد اسرائیل نیست و نابود ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں