ضلع کونسل گجرات کی پرانی انجینئرنگ برانچ بلڈنگ کی تزائین وآ رائش

ضلع کونسل گجرات کی پرانی انجینئرنگ  برانچ بلڈنگ کی تزائین وآ رائش

گجرات(سٹی رپورٹر )ضلع کونسل گجرات کی پرانی انجینئرنگ برانچ کی بلڈنگ کو تزئین وآرائش کے بعد استعمال کے قابل بنادیا گیا اس پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد لاگت آئی ہے یہ بلڈنگ ناکارہ قرار دے دی گئی تھی اور۔۔۔

 بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتی تھی ضلع کونسل کے افسروں نے فیصلہ کیا کہ خطیر رقم خرچ کرکے نئی بلڈنگ بنانے کے بجائے پرانی بلڈنگ کو بہتر بنایا جائے جس پر ٹھیکیدار کو ٹاسک دیا گیا جنہوں نے اس کام کو چیلنج سمجھ کرقبول کرلیا اور اس پر کام شروع کرادیا اب اس بلڈنگ میں آڈٹ سکیشن کام کررہا ہے اور دیگر دفاتر بھی بنائے جائینگے بلڈنگ کو پرانے خدوخال کو برقرار رکھا گیا ہے اور اس میں سیلنگ، ٹائلیں، نئے دروازے ، سینٹری اور بجلی کا کام کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں