ایلیمنٹری سکول الہ آباد میں نہم،دہم کی سیکنڈ شفٹ

 ایلیمنٹری سکول الہ آباد  میں نہم،دہم کی سیکنڈ شفٹ

وزیرآباد(نا مہ نگار) تعلیم کے فروغ سے ناخواندگی کا خاتمہ ممکن ہے ،جن علاقوں میں تعلیم کے حصول کے اقدامات کئے جاتے ہیں وہاں کے بچے دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں۔۔۔

تعلیم وترقی سکولز کونسل اپنی مدد آپ کے تحت تعلیمی انقلاب برپا کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمداسلم بھٹہ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول الہ آباد میں جماعت نہم،دہم لیول کی بچیوں کے لئے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر خالد محمود باجوہ،خالد محمود اللہ والے ،محمد قاسم زرگر ودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول الہ آباد کو ہائی کا درجہ دیا جائے۔ تاکہ سکول میں زیر تعلیم 265سے زائد بچیوں کے تعلیمی مستقبل کو تابناک بنانے میں ہر ایک کا حصہ شامل ہوسکے ۔تعلیم وترقی سکول کونسل گورنمنٹ گرلز الیمینٹری سکول الہ آباد میں سیکنڈ شفٹ کے ذریعے نہم دہم لیول کی بچیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ماہر تعلیمی اساتذہ کے ذریعے تعلیمی استعبداد بڑھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے گی ایک بچی کی تعلیم پورے خاندان کی سمت کو درست کرنے میں معاون ہوتی ہے فی زمانہ خواندگی کا فروغ ہی ملکی ترقی کی ضمانت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں