بزنس کمیونٹی کے مسائل فوری حل کرینگے :طارق سبحانی

بزنس کمیونٹی کے مسائل فوری  حل کرینگے :طارق سبحانی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)بزنس کمیونٹی کو لینڈریکارڈ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت یا مسئلہ درپیش ہے تو فوری طور پر ہمارے علم میں لائیں۔مسائل کا فوری تدارک کروایا جائے گا۔

 صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں،چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب طارق سبحانی نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے نومنتخب صدر محمد صدیق خاں سے ملاقات کی اور مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ہم نئی نئی اصلاحات لا کر لینڈ ریکارڈ میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کو ختم کر رہے ہیں۔ تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں