حکمرانون نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کر دیا:ناصر چیمہ

حکمرانون نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کر دیا:ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )بانی پی ٹی آئی کے دور میں ملک معاشی طور پر مستحکم تھا اور بین الاقوامی سطح پر وقار بھی بلند تھا مگر بدقسمتی سے فارم 47کی پیداوار مسلط شدہ حکمران جماعت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے۔۔۔

ملک معاشی طور پر کمزور اور انتشار کا شکار ہے ا ور ملکی وقارکو بھی داؤ پر لگا دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے محمدناصر چیمہ نے تلونڈی کھجور والی میں سینئر رہنما ارباز انور چیمہ کی رہائشگاہ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی72 ویں سالگرہ پرکیک کاٹنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسمیں استخار احمد چیمہ ،نثار اکبر چیمہ، قیصر چیمہ، عبدالرحمن ،امتیاز احمد چیمہ، شہزاد اکبر چیمہ، محسن چیمہ، طلحہ چیمہ، طہب چیمہ، ڈاکٹر عمر فاروق ،حاجی بشارت ،ساجد وڑائچ، حاجی ضیاء اﷲ ہنجراء، عاقب کھوکھر ،عمر فاروق ڈھانجہ، محمد سلمان محمد سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 47فارم کی پیداوار مسلط شدہ حکمران جماعت نے انتشار کی سیاست کو فروغ دیکر ملک کا امن تباہ کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے اور دیوار سے لگانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ کارکنان پر تشدد، گرفتاریاں، ہراساں کرنا معمول بنالیا ہے ،پر امن احتجاج کرنا جمہوری حق ہے لیکن اسکی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اسکے باوجود عوام رکاوٹوں کی پرواہ کیے بغیر احتجاجی جگہ پر پہنچ جاتی ہے اور احتجاج کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو حکمرانوں کے منہ طمانچہ کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے سنگ ہیں سنگ رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں