پنجاب کالج کیمپسز میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقاریب

پنجاب کالج کیمپسز میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقاریب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے زیر اہتمام\" ٹیچرز ڈے \"کے حوالے سے کیک کاٹ کر اساتذہ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے تقریب میں کیک کاٹ کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درس و تدریس ایک پیغمبرانہ پیشہ ، اسی لئے استاد کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایک اچھا استاد مستقبل کے نونہالوں کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے ۔ اس لئے تمام اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ میں ایک اچھا انسان بننے کی ترویج بھی کرنی چاہئے ۔ کیک کاٹنے کی تقاریب تمام کیمپسز میں منعقد ہوئیں جن میں پرنسپلز محمد سلمان، رئیس احمد چٹھہ، محمد عمران، مسز شہزادی عارف، مسز عالیہ صادق، مسز آمنہ ناصر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر اساتذہ کو خصوصی سرٹیفکیٹ (سونیئر) بھی تقسیم کئے گئے ۔ تمام اساتذہ نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو قابل قدر قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں