نوشہرہ ورکاں:لڑکی کا پراسرار قتل نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )اٹھارہ سالہ لڑکی کا پراسرار قتل،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،بتایاگیا ہے کہ قمرعباس ساکن جنڈیالہ شیر خان کی اٹھارہ سالہ بیٹی عیشاء بدورتہ کے قریب پیٹ میں۔۔۔
فائر لگنے سے زخمی ہوئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق اس نے اپنی بیٹی کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ سے ٹیوٹا وین میں بٹھا کر اپنے بھائی اعظم کو فون کردیا اعظم اپنی بھتیجی کو ہمراہ لیکر بدورتہ جارہا تھاکہ نامعلوم افراد نے فائر مار دیا ،پولیس ذرائع کے مطابق عیشاء کے قتل کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔