حکمرانوں کے آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں:صابر بٹ
وزیرآباد(نامہ نگار)جماعت اسلامی وزیرآباد زون کے امیر صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ حکمران خاندانوں کے آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں۔
آئی پی پیز کے خاتمے سے ہونے والی اربوں روپے کی بچت کا سارا فائدہ عوام کو بجلی کے بلوں کی بچت کی صورت میں دیا جائے پٹرول کی فی لٹر قیمت 85 روپے کم کی جائے ۔صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ جانے وزیر اعظم نے بہتری کے اعدادوشمار کہاں سے لیے لوگوں میں اشیائے خور و نوش خریدنے کی سکت نہیں ملک گیر سطح پر ہر طبقہ فکر کو منظم کر کے ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد کی پانچ یونین کونسلوں اور دیگر قریبی علاقہ جات کو ملا کر تنظیمی طور پر آٹھ یونین کونسلز میں تقسیم کیا ہے ۔