حکومتی دعوؤں کے باوجود گوالہ کالونی نہ بن سکی

حکومتی دعوؤں کے باوجود گوالہ کالونی نہ بن سکی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) حکومتی دعووں کے باوجود گوجرانوالہ میں گوالہ کالونی نہ بن سکی جبکہ ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ واسا کی غفلت کے باعث اندرون شہر سیوریج سسٹم بہتر بنانے اور۔

 صفائی وستھرائی کیلئے مویشیوں کو شہر سے باہر نکالنے کے پلان پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا ،تفصیلات کے مطابق مویشی جانوروں کے مالکان نے بھی احکامات ہوا میں اڑادئیے گندگی پھیلانے ،جانوروں کے گوبر سے واسا کے سیوریج پائپ لائنیں خراب ہوگئی اور ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوگیا چند گوالوں کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی روک دی گئی تھی گزشتہ تین سال قبل بھی سابق حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن ،محکمہ واسا ،محکمہ ٹریفک اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشاورت سے مویشیوں کو شہری آبادی سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن سیاسی مداخلت پر معاملہ عارضی طور پر روک دیا گیااور تین ماہ کی مہلت گوالوں کو دی گئی جسے گزرے تین سال ہوگئے ذرائع کے مطابق شہر کی اہم شاہرات پر جانوروں کا بے دریغ پھرنا، گندگی پھیلانا اور ٹریفک میں خلل پیدا کرنا معمول بن گیا ہے جس سے سیوریج سسٹم تباہ ہونے لگا، حکومتی ہدایت کے مطابق متعلقہ حکومتی اداروں نے پلان مرتب دیا ،سروے کا حکم دیا گیا لیکن پلان پرعمل درآمد روک دیا گیا اور تاحال منصوبہ التواکا شکار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں