تتلے عالی:پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال

تتلے عالی:پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال

تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی کی شاہراہوں پرچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال بند نہیں ہو سکا۔

ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گوجرانوالہ ،شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ اور کامونکی روڈ پر چلنے والی بسوں،ویگنوں،لوڈر پک اپ ودیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر سیٹوں کے نیچے 2/2ایل پی جی سلنڈرز نصب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں سلنڈر پھٹنے سے جان ومالی نقصان پر انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے جو ایک دو دن جاری رہنے کے بعد بند کر دی جاتی ہے جس سے اس دھندہ میں دن بدن اضافہ باعث تشویش ہے بلکہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی اور نواحی علاقہ جات کی گنجان آبادیوں میں ایل پی جی کی سر عام ریفلنگ کا مکروہ دھندہ بھی سرعام جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں