بیرون کھیالی 40فٹ بازار میں سوئی گیس پائپ لائن کی تنصیب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حلقہ پی پی 62کے علاقہ بیرون کھیالی 40فٹ بازار میں سوئی گیس پائپ لائن کی تنصیب۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ، ڈویژنل انچارج زکوٰۃ عشر حاجی نواز چوہان ایم پی اے اور حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے بیرون کھیالی 40 فٹ بازار یونین کونسل 71میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کردیا ۔ تقریب میں علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ علاقہ کے رہائشیوں کو راحت اور سہولت فراہم کریگا، معیار زندگی میں اضافہ کریگا۔