سابق چیئرمین فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن امجد فاروق کی محمد نوید سے ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر )سابق چیئرمین آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن ، ممبر سمال میڈیم انٹر پرائزز( کامن ویلتھ)الحاج امجد فاروق نے مانچسٹر میں ممتاز بزنس مین محمد نوید سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بزنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ محمد نوید نے الحاج امجد فاروق اور احمد فاروق کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، کاروباری حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔ الحاج امجد فاروق نے بتایا کہ جلد مانچسٹر میں نئے بزنس کا آغاز کیا جائے گا۔