ڈسکہ میں بغیر حفاظتی انتظامات گیس ریفلنگ عام

ڈسکہ میں بغیر حفاظتی انتظامات گیس ریفلنگ عام

ڈسکہ(نامہ نگار ) ڈسکہ و گردو نواح میں بغیر حفاظتی انتظامات گیس ریفلنگ عام ،درجنوں مقامات پر غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی دکانیں قائم۔۔۔

 انتظامیہ خاموش تماشائی ،ڈسکہ شہر کی گنجان آبادی میں حفاظتی انتظامات کے بغیر غیر قانونی طور پرسیکڑوں مقامات پر ایل پی جی کی دکا نہیں کھل گئیں، ریفلنگ کا دھندہ بھی دھڑلے سے جاری ہے متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے ریسٹ ہاؤس چوک ،لاری اڈا ،نسبت روڈ ،سمبڑیال روڈ ،سوہاوہ ، سمیت مختلف گنجان آبادی علاقوں میں سیکڑوں مقامات پر غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی دکانیں قائم ہوگئی ہیں۔ مزکورہ دکانوں میں انڈرگراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے آلات، ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نواحی کاروباری مراکز میں تاجروں،مساجد، مدراس تعلیمی اداروں کے طلباء اساتذہ سمیت مکینوں کے سر میں موت منڈلانے لگی ہے ۔ ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں دن رات کمرشل وگھر یلو سلنڈروں میں ایل پی جی کی ریفلنگ کا دھندہ زور شور سے جاری ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں اور ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں