کھیلتا پنجاب گیمز،ہاکی اور کرکٹ کے فائنل مقابلے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے ہاکی اور کرکٹ کے انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کے فائنل میچ رچنا ہاکی کلب اور عطاء کنگ کرکٹ کلب نے جیت لئے ہیں۔ دونوں فائنلز گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گے ۔
رچنا ہاکی کلب اور ماسٹر جمشید میموریل ہاکی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا گیا۔ جو رچنا ہاکی کلب نے دو کے مقابلے میں تین گول کر کے جیت لیا، اسی طرح کرکٹ کا فائنل اسپائرین کرکٹ کلب اور عطا کنگ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا، اسپائرین کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے جواب میں عطا کلب نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد خان تھے ۔