یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتیں مارکیٹ سے بھی زائد

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتیں مارکیٹ سے بھی زائد

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورزپہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ سے زائد، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بھی ریلیف ملنابند ہو گیا۔۔۔

سسٹم کارڈ قبول کرتاہے مگرنرخ کم نہیں ہوتے غریب لوگ عام مارکیٹ میں جانے پرمجبورسیل میں بے حدکمی ہوگئی۔بتایاگیاہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن میں اب غریب اشیائے خوردونوش نہ لے سکیں گے کیوں کہ وہاں ریٹس عام مارکیٹ سے زائدہوچکے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا دس کلو1200روپے میں مل رہاہے جبکہ عام مارکیٹ میں 960روپے میں دستیاب ہے اسی طرح چینی153روپے کلو اورمارکیٹ میں 147روپے ہے ۔ دال چنا460روپے جبکہ مارکیٹ میں 400روپے کلو،گھی لوکل برانڈ502جبکہ مارکیٹ ریٹ 460روپے ،چاول 325روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 280روپے کلوہے ،اسی طرح خشک مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکاہے ۔بی آئی ایس پی کے حامل افرادکاکہناہے کہ وزیراعظم اورچیئرمین یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن پالیسی کوچیک کریں اورغریبوں کوریلیف دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں