ڈسکہ میں بجلی کے لٹکتے تار مکینوں کیلئے وبال جان

ڈسکہ میں بجلی کے لٹکتے تار مکینوں کیلئے وبال جان

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر کی گلی محلوں، شاہراہوں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی لٹکتی تاریں مکینوں کیلئے وبال جان بن گئیں۔

، شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا خطرہ رہنے لگا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کی شاہراہوں،گلی محلوں اور کے کاروباری مراکز مین بازار، صوبیدار بازار،مچھلی بازار،بازار ٹھیٹھیاراں،ڈسکہ کلاں،سوہاوہ،محلہ مغل پورہ،گاگا،یونس آباد،سمیت دیگر کاروباری مراکز، مارکیٹوں میں گیپکو کی مبینہ ملی بھگت سے بجلی کی الجھی ہوئی اور کچھے نما لٹکتی تاریں مکینوں اور تاجروں کیلئے وبال جان بن گئی ہیں۔ مذکورہ بجلی کے تاروں کی مرمت اور تبدیلی مشکل ہوگئی ہے بلکہ شارٹ سرکٹ سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ لاحق رہنے لگا ہے ۔ بجلی کی لکتی تاریں اتنی قریب ہیں کہ راہگیروں کا ہاتھ اور سر بھی ان کو چھو سکتا ہے ۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی کی ان لٹکتی تاروں کی درستگی کیلئے متعدد بارگیپکو حکام کو شکایات کیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے بلکہ حالات مزید ابتر ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ اور انجمن تاجراں کے رہنماؤں نے گیپکو حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں