زکریا یونیورسٹی:بجٹ خسارہ 2 ارب روپے سے تجاوز

زکریا یونیورسٹی:بجٹ خسارہ 2 ارب روپے سے تجاوز

ملتان (نعمان خان بابر سے ) زکریا یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ دو ارب روپے سے بھی تجاوز ، بلوچستان حکومت کا 23سو طلبا کی سمسٹر فیس چالیس کروڑ روپے دینے سے انکار، مالی مسائل کا شکار یونیورسٹی کیلئے تنخواہوں کی آدائیگی بھی مشکل ۔۔۔

مختلف ڈیپارٹمنٹس کو ضم کر کے اساتذہ کے پٹرول پر کٹ لگانے کی حکمت عملی تیار ، یونیورسٹی میں پونے دو کروڑ روپے کی بجلی چوری سے بھی مسائل کا سامنا جبکہ رہی سہی کسر یونیورسٹی بسوں کے میٹر خراب کر کے پوری کر دی گئی جس سے لاکھوں مالیت کے پٹرول چوری کا بھی انکشاف ،زکریا یونیورسٹی میں مافیا کو سیاسی آشیر باد بھی حاصل ۔ مافیا کے شکنجے اور سیاسی مداخلت سے یونیورسٹی کے انتظامی امور بری طرح متاثر ،گورنر پنجاب کو اکیڈمک کونسل کی جانب سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کر دیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں زیر تعلیم 32 ہزار طلبا کی فیسوں میں اضافہ کرنا بھی مجبوری ،جلد یونیورسٹی کا دس سالہ ماسٹر پلان بنا کر بہتر معیار تعلیم سے زکریا یونیورسٹی کو ٹاپ رینکنگ کی یونیورسٹیوں میں شامل کرالیں گے زکریا یونیورسٹی کے سات مختلف شعبوں میں داخلے صفر ہوئے ہیں جبکہ بیشتر کی مجموعی انرولمنٹ بھی بیس سے تجاوز نہیں کر سکی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ یونیورسٹی میں سیاسی مداخلت انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے جس کے بارے گورنر پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے تاہم مالی بحران کو کم کرنے کیلئے فیسوں میں اضافہ کرنا پڑے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں