ڈسکہ:کی شدت میں اضافہ ،بجلی و گیس کا بحران
ڈسکہ (نامہ نگار )موسم سرما کی شدت میں اضافہ ،ڈسکہ و گردو نواح میں بجلی و گیس کا بحران۔
، دیہاتوں میں اوپلوں کی مانگ میں اضافہ، کوئلہ لکڑی مافیا کی چاندی ہو گئی، موسم سرما کی شدت کی اضافہ کے ساتھ ڈسکہ شہر سمیت تحصیل بھر کے دیہی علاقوں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے مکینوں کولکڑی،کوئلہ او پلے استعمال کرنے پر مجبور کر دیا۔ کوئلہ اور ٹمبر مافیا نے لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا،کوئلہ 5 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے چھ ہزارو پے من جبکہ لکڑی1800 سے 2400 روپے ، اوپلے ایک ہزار روپے فی من فروخت ہورہے ہیں، گیس صارفین کو گھریلو امور کی انجام دہی کیلئے انتہائی مہنگے داموں کوئلہ لکڑی خریدنا پڑ رہی ہے علامہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ناشتہ، دو پہر اور رات کے اوقات میں گیس بند کر دی جاتی ہے اگر کسی مقام پر گیس آ بھی رہی ہو تو اس کا پریشر نہایت ہی کم ہوتا ہے ۔ صارفین نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔