کامونکے :ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر ٹرک سمیت اغوا

کامونکے :ٹرک ڈرائیور  اور کنڈکٹر ٹرک سمیت اغوا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )نامعلوم افراد ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو ٹرک سمیت اغوا کرکے لے گئے ۔

 بتایا گیا ہے کہ کے پی کے کے ضلع نوشہرہ کے نعیم کے ٹرک ڈرائیور جلیل کو کامونکے سے چاول لانے کے لئے نامعلوم افراد کا فون آیا جس پر وہ اپنے کنڈکٹر فیضان کے ہمراہ ٹرک لے کر کامونکے تھانہ صدر کے علاقہ میں پہنچ گیا جہاں پر نامعلوم افراد ان دونوں کو ٹرک سمیت اغوا کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں