کامونکے :پولیس کا گھر چھاپہ، فائرنگ سے تھانیدار زخمی

کامونکے :پولیس کا گھر چھاپہ، فائرنگ سے تھانیدار زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )تھانہ سٹی کے علاقہ بھٹہ ٹاؤن میں پولیس کی آتشبازی کا سامان بنانے والے گھر میں ریڈ،ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی سمیت راہگیر کو شدید زخمی کردیا۔

۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی میں تعینات اے ایس آئی محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھٹہ ٹاؤن میں واقع آتشبازی بنانے والے گھر میں ریڈ کیا۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزم شہباز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آکر اے ایس آئی محمد اشرف سمیت پندرہ سالہ راہگیر کلیم اﷲ شدید زخمی ہو گیا۔زخمیوں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش محمد اشرف اے ایس آئی کو گوجرانوالہ ریفر کردیا۔سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں