وزیرآباد:گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر بیوی کو چھری سے زخمی کر دیا

 وزیرآباد:گھریلو جھگڑوں سے تنگ  آ کر بیوی کو چھری سے زخمی کر دیا

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد کے علاقہ بستی قدرت آباد میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 45 سالہ بشری بی بی اور اس کے خاوند اختر کے درمیان جھگڑا ہوا بات توں تکرار سے بڑھ گئی اور خاوند نے قریب پڑی چھری سے وار کر کے بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔مضروبہ کو محلہ داروں نے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا ۔پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں