سموگ تعطیلات،عمل درآمد نہ کرنیوالے سکولوں کو وارننگ
ملتان(خصوصی رپورٹر) سموگ سے سکولوں کی بندش ، محکمہ سکول کی ٹیموں کے چھاپے ، وارننگ کے بعد چھوڑ دیا ۔۔۔
تفصیل کے مطابق حکومت کی ہدایت پر محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سکولز کو 17نومبرتک بند کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری ادارے بند رہیں گے ساتھ ہی ایک مراسلہ جاری کیا جس میں تمام سی ای اوز، ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ایریاز کا وزٹ کریں۔ متعلقہ اضلاع میں کوئی بھی گورنمنٹ سکول، پرائیویٹ سکول اور ٹیوشن سنٹر کھلا ہوا نہ ہو گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف ہدایت ہے اس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے کھلنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔