وزیرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ سبزی منڈی ، نیلامی کا جائزہ
وزیرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے صبح سویرے سبزی منڈی اور فروٹ منڈی وزیرآباد کا دورہ کیا اور پھلوں،سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے منڈی انتظامیہ کو ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں کے دورہ کامقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے اگر منڈی میں مناسب ریٹ پر دکانداروں اور چھابڑی فروشوں کو سبزیاں پھل ملیں گے تو پھر بازاروں میں یہ اشیا سستی ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے کو نہ صرف جرمانہ ہوگا بلکہ حوالات کی یاترا بھی کرنا پڑے گی۔