گوندل سیالکوٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،حادثات اورواردتیں معمول

گوندل سیالکوٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ  کاشکار،حادثات اورواردتیں معمول

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گوندل سیالکوٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،حادثات اورواردتیں معمول بن گئیں،راہزنوں کی چاندی،ناکے لگا کر لوٹنا معمول بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق گوندل تا سیالکوٹ سڑک جابجاگڑھوں کی شکل اختیارکرچکی ہے ۔موضعات اڈہ گڑھی گوندل،کتو بندہ ،ڈنگے ،شادیوال،بھیڑی اوربھیڑاکے قریب سڑک مکمل طورپرغائب ہوچکی جسکی وجہ سے اس سڑک پرراہزنوں کی چاندی ہے آئے روزموضع ڈنگے اورشادیوال کے درمیان سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہونے سے ڈاکوناکہ لگاکرلوٹ مارکررہے ہیں جسکی وجہ سے موٹرسائیکل سوارمزدورطبقہ اپنی نقدی سمیت اشیاء سء محروم ہوتاہے دوسری طرف حادثات معمول اورقیمتی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں