سیالکوٹ :واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی آڑ میں کسانوں کا استحصال

سیالکوٹ :واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی آڑ میں کسانوں کا استحصال

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی آڑ میں کسانوں کا استحصال جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق موضع چٹی شیحاں کی جانب مشرق میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبہ کیلئے علاقہ کی بہترین زرعی زمین کوایکوائر کر کے زمینداروں کو بے دخل کر دیا گیاتھا۔

زمینداروں کی بچی کچی زمین کے لیے 12 فٹ کا راستہ چھوڑا گیا تھاتا کہ ان کی زمینوں تک رسائی رہے ۔کسانوں کے لیے انتہائی تشویش ناک صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب لوکل گورنمنٹ اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے کسانوں کے لیے چھوڑے گئے راستہ پر تجاوزات شروع کر دی گئیں۔علاقہ بھر کے کسانوں نے اس پر شدید احتجاج کیا مگر ان کی ایک نہ سنی گئی۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے رابط کیا گیا اور ایک باقاعدہ درخواست بھی جمع کرائی گئی ، تاحال اس پر کوئی ایکشن نہ ہو سکا ۔ کسانوں فرح محمو د ،اسباط انو ر، محمد ارشد اور دیگرنے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو غریب کسانوں کے استحصال اور ان کیلئے چھوڑے گئے راستے پر ناجائز قبضہ کرنے سے روکا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں