الحمرا ہال میں میڈاہنر میڈا گہنا کے نام سے میلے کا انعقاد
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر انتظام لاہور کے الحمرا ہال میں میڈاہنر میڈا گہنا کے نام سے صنعت زار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
میلے میں ہنر مند خواتین نے 35 مختلف سٹالز لگائے اور 200 سے زائد انٹرپینجور خواتین نے حصہ لیا جو معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ الحمرا آرٹ سینٹر میں خواتین کو امپاور کرنے کے لئے صنعت کار ایکسپو میں 35 سے زائد خواتین کے سٹالز لگائے گئے جس میں گرم ملبوسات، شالز، کالین، کھانے پینے سمیت جیولری کے سٹالز لگائے گئے۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب سکندر ذیشان کا کہنا ہے کہ صنعت زار کا مقصد صوبہ بھر سے آنے والی خواتین کی ہنر مندی کو فروغ دینا ہے۔ صنعت زار میں ہاتھوں سے بنے گھوڑے، پنکھے آور مٹی کے برتن بھی متعارف کرائے گئے، سٹالز پر ہاتھ سے بنے روایتی پراندے، کشیدہ کاری جس میں گوٹے کا کام اور تلے کا کام محور نظر بنا رہا، مہندی کے سٹال پر بھی رش رہا اور جدید طرز سے ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اکریلکس بھی کرائی۔