دو پولیس اہلکاروں نے کار سوار کو لوٹ لیا، مقدمہ درج

دو پولیس اہلکاروں نے کار سوار کو لوٹ لیا، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس کے علاقے میں دو باوردی پولیس اہلکاروں نے کار سوار کو لوٹ لیا۔ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ نوجوان عثمان کا کہنا ہے کہ وہ ڈیفنس فیز 6 میں اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا، دو موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار پاس آکر رکے اور عمرپوچھی تو بتایا میری عمر 16سال ہے جس پر وہ مجھے ڈرا دھمکا کر میری کار لے کر گھومتے رہے ۔ بعد ازاں لائسنس نہ ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا بہانہ بنا کر ڈرادھمکا کر پرس سے 30ہزارنکال کر فرار ہو گئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہے جسکی مدد سے اہلکاروں کو شناخت کر کے گرفتار کرلیاجائیگااور قانونی کارروائی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں