ڈسکہ :منشیات سپلائی کی کو شش ، رکشہ سوار کمسن ملزم گرفتار
ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اور اے این ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔
10سالہ ملزم سلمان گوجرانوالہ سے رکشہ پر ڈسکہ آرہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر روکا تو ملزم سے 2400 گرام منشیات برآمد ہوئی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور سرغنہ کی گرفتاری کے لیے اے این ایف ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں۔ مسافر رکشے پر سوار کم سن ملزم سلمان گُل خان سپلائی کیلئے گوجرانوالہ سے ڈسکہ کی جانب آرہے تھا۔اے این ایف ٹیم اور پٹرولنگ ٹیم گلوٹیاں نے رکشے کو گلوٹیاں کے قریب روکا تو 2400گرام منشیات برآمدہوئی۔ملزم سلمان گُل خان مختلف گاڑیاں بدل کر پشاور سے ڈسکہ سپلائی لے کر آرہا تھا۔پشاور سے آتے ہوئے راستے میں بھی ایک درجن سے زائد سپلائی دی۔ملزم سلمان نے بتایا کہ مشرف خان کی سپلائی دیتا ہوں جسے اب تک متعدد بار ڈسکہ پہنچا چُکا ہوں۔اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات فروش گینگ کا پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔منشیات فروش مشرف خان گینگ کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے گا۔