پی ٹی آئی حکومت کے دوران بد عنوانی کے کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تحقیقاتی اداروں نے سابق دور حکومت کے دوران کرپشن بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ ،گوجرانوالہ ڈویژن میں سیاستدانوں وکرپٹ افسروں کے خلاف کرپشن۔۔۔
بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے اہم کیس کھلنے کا امکان ، بدعنوانی کی بعض انکوائریوں میں سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور سیاسی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں،میگا کرپشن کیسوں و انکوائریاں کی لسٹیں طلب کرلی ہیں اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے نے ضلعی انتظامیہ سے بھی ریکارڈ مانگ لیا جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام اوربغیر نقشہ جات کے کمرشل عمارتوں کی تعمیرکروانے والے سرکاری محکمہ جات کے افسروں کیخلاف بھی کاروائی ہوگی سابق دور حکومت میں شامل سیاسی شخصیات کی پراپرٹیز کے ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے ، ذرائع کے مطابق انکوائریوں میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کے کیسز شامل ہیں جن میں گیپکو، سوئی گیس،ہائی وے ، پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ، بلدیات، بلڈنگز ،جی ڈی اے اور بلدیاتی اداروں کے افسر ملوث ہیں۔