کمپلینٹ سیل 1787 کی شکایات جلد کلیئر کرنیکی ہدایت
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ریجن بھر کے سی پی او اور ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ریجن بھر کی مجموعی کارکردگی، امن و امان کی صورت حال اورتھانہ جات میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
آر پی اونے تھانہ جات میں SIPSپروٹوکول کے بنیادی مقاصد میں ہرآنے والے شہری کی درخواست کی ای ٹیگنگ،ٹائم فریم کے اندرمقدمات کا اندراج کے متعلق بھی ہدایات کیں اور تھانہ جات میں آنے والی خواتین کے لئے ویٹنگ روم، خواتین کے بیٹھنے کیلئے لیڈیز روم اور واش روم کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔آر پی او نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹ آف انویسٹی گیشن کے چیک کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے کیونکہ تفتیشی اخراجات کی مدمیں رقوم کی تقسیم سے انصاف کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی اور کاسٹ آف انویسٹی گیشن تفتیشی افسروں کا حق ہے ،انہوں نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے جاری ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کمپلینٹ سیل 1787 کے تحت موصولہ شکایات کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے ۔ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندارپروجیکٹ ہے ، شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں کارکردگی کو مزید بڑھایاجائے ۔