عالم چوک:پابندی کے باوجود کھلنے والے نجی سکو ل سیل
عالم چوک(نمائندہ خصوصی )محکمہ تعلیم کی ٹیم کے کوٹ اسحاق اور لدھیوالہ میں پابندی کے باوجود کھلنے والے نجی سکولوں میں چھاپے۔
،متعدد سکو ل سیل کر دئیے گئے ، بتایا گیا ہے کے سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتھال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرا دئیے تھے ،پابندی کے باوجود کوٹ اسحاق عالم چوک اور لدھیوالہ کے تمام نجی سکول کھلے ہوئے تھے اور ان میں تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں جس کی شکایت ملنے پر محکمہ تعلیم کی ٹیم نے خلاف ورزی کرنے والے سکولز میں چھاپے مار کر متعدد سکولز سیل کر دئیے جبکہ چھاپوں کی اطلاع ملنے پر دیگر سکول مالکان نے بچوں کو چھٹی دے دی۔