سموگ کیساتھ دھند کے بھی ڈیرے ،حد نگاہ کم ہو گئی

سموگ کیساتھ دھند کے بھی ڈیرے ،حد نگاہ کم ہو گئی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں سموگ کے ساتھ ساتھ دھند نے بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔

جس کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ جبکہ حد نگاہ بھی کم ہو کر رہ گئی ۔ گزشتہ روز گوجرانوالہ شہر اور گرد ونواح میں سموگ کے ساتھ ساتھ شدید دھند چھائی رہی دھند کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ حد نگاہ 15 سے 20 میٹر تک رہ گئی جس سے ٹریفک کی روانی انتہائی سست رہی۔ صبح سے لیکر دوپہر دو بجے تک جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو ، سادھوکی ، مریدکے ، کامونکی ، چنداقلعہ سے گجرات تک شدید دھند کا راج رہا جبکہ بعض میدانی علاقوں میں حد نگاہ صفر رہی جبکہ سموگ کی شدت بھی بر قرار رہی ۔ایئر کوالٹی انڈیکس 240 تک رہا ۔موٹر وے پولیس کی جانب سے گوجرانوالہ سے لاہور موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تاہم موسم بہتر ہونے کے ساتھ موٹڑ وے پر ٹریفک کو کھول دیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں