پاکستان میں شوگر کے مریض ساڑھے 3 کروڑ سے تجاوز

پاکستان میں شوگر کے مریض ساڑھے 3 کروڑ سے تجاوز

وزیرآباد(نا مہ نگار)شوگر کے عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن وشوگر اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

اس وقت پاکستان میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد بالغ اور لاکھوں بچے اس مرض میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ وہ جلد وزیرآباد کی سطح پر ایڈوانس شوگر سنٹر قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور شوگر کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے شہر اور قومی سطح پربھی کمیٹیاں تشکیل دینی چا ہئیں ،انہوں نے جلد صدر اور وزیر اعظم کو بھی اس سلسلہ میں خط ارسال کرنیکا عندیہ دیا ۔ڈاکٹر نعمان رفیع نے کہا کہ موٹا پا،فاسٹ فوڈ، میٹھے والی اشیا کا استعمال زیادہ کھانا اور ورزش نہ کرنا شوگر کی بیماری کی بڑی وجہ ہے اسکے علاوہ خاندانی شوگر بھی پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں